9 مارچ 2015 - 11:19
صوبہ الانبار میں 60 داعش دہشت گرد ہلاک/تکریت کی آزادی نزدیک

عراقی فورسز کی صوبہ صلاح الدین کو سلفی وہابی داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کوششیں نتیجہ تک پہنچ رہی ہیں تکریت اب چاروں طرف سےعراقی فورسز کے محاصرے میں ہے ابتک سیکڑوں داعش دہشت گرد جہنم پہنچ چکے ہیں۔ عراقی فورسز کو شیعہ ، سنی اور کرد مسلمانوں کی بھر پور حمایت حاصل ہےصوبہ الانبار میں 60 داعش ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کی صوبہ صلاح الدین کو سلفی وہابی داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کوششیں نتیجہ تک پہنچ رہی ہیں تکریت عراقی فورسز کے محاصرے میں ہے ابتک سیکڑوں داعش دہشت گرد جہنم پہنچ چکے ہیں۔ عراقی فورسز کو شیعہ ، سنی اور کرد مسلمانوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

عراقی فوج کے ایک کمانڈر عبدالوہاب الساعدی کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے تکریت کو چاروں طرف سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ادھر عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ الانبار میں 60 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقیوں کے مطابق تکریت داعش کا بہت بڑا قبرستان بنےگا۔

.......

/169